ہمارے بھائی کو چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے، علیمہ خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ ان کے بھائی کی پاکستان کیلئے 27 سالہ جدوجہد ہے، انہیں چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ہمارے بھائی کے ساتھ عدالت میں کیا ہوگا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہوگی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے۔ عدالت نے کیس میں دلائل کیلئے ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کررکھا ہے۔
Load/Hide Comments


