سول اسپتال ڈھاڈر میں عملہ حاضر ہے نہ ادویات دستیاب، عوام طبی سہولیات سے محروم

بولان ڈھاڈر (آن لائن) سیاسی و سماجی شخصیت و صوبائی رہنما تحریک جوانان بلوچستان حاجی بابر خان خجک نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر کی کارکردگی صفر ہے ہسپتال میں دوائی نام کی کوئی چیز غریب کے لیے دستیاب نہیں غیر حاضر ملازمین کو مفت تنخواہیں فراہم کرنا بڑا سوالیہ نشان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کچھی میں بیشتر ڈاکٹر ڈسپینسر حضرات کو ڈیوٹی کی بجائے ویزہ پالیسی پر چھوڑ دیا گیا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کی حالت سب کے سامنے ہے سیول ہسپتال کی چند ڈاکٹروں کے علاہ اکثریت گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہا ہے سب سے بڑی المیہ تو یہ ہے کہ محکمہ صحت جیسے اہم ادارے کو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے چراہ گاہ بناگیا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے پورے ضلع کے تمام ہیلتھ سنٹروں کا انداز لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارا محکمہ صحت کتنا فعال ہے قابلِ ذکر بات یہ بھی ہے کہ محکمہ صحت کے بیشتر ملازمین ڈیوٹی کے بجائے پرائیویٹ کلینکوں کو آباد کیا ہوا ہے جوکہ روزنہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر صاحب بھی انکے کلینکوں کے سامنے سے نظر چرا کر گزرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع کے بیشتر بی ایچ یوز و آر سی ڈیز کے حالت قابلِ رحم ہے دور دراز علاقوں کی ہیلتھ سینٹرز میں پونسٹان کی ٹیبلٹ بھی میسر نہیں انک یہ بھی کہنا تھا محکمہ صحت غیر حاضر ملازمین سے ڈیوٹی لینے کے بجائے کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے یا کچھ اور بد قسمت سے ہمارے ہاں کلاس فور ملازم کے سامنے بالا آفیسران کی بے بسی قابلے دید ہے انھوں مزید کہا کہ خدا را طاقتور حلقے محکمہ صحت کچھی کے ابتر حالت پر فلور نوٹس لے کر غیر حاضر ملازمین و کرپٹ آفیسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچھی بلخصوص سیول ہسپتال ڈھاڈر بہتر بناکر کچھی کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں