خضدار میں لیویز کی اسامیاں فروخت ہونیکا انکشاف

َخضدار (انتخاب نیوز) لیویز بھرتیوں میں خریدو فروخت کا انکشاف۔ دوڑ میں فیل ہونے والوں کو بھی بھرتی کیاگیا۔ ایک غیر سیاسی قبائلی شخص کے پندرہ افراد کو شاٹ لسٹ کئے جانے کا انکشاف۔ دس سے بارہ لاکھ میں پوسٹ فروخت ہوئے، خضدار انتظامی آفس میں موجود ایک شخص نے سہولت کاری کی۔ ان کے ذریعے خضدار کے نوجوانوں سے پیسہ لیکر بھرتی کیے جانے کا دعویٰ۔ اسمبلیوں تک رسائی رکھنے والے ایک سیاسی شخص نے نام ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر انکشاف کیاکہ 75 کے قریب پوسٹ فروخت ہوئے اور باقی سفارش کی بنیاد شاٹ لسٹ کیاگیا۔ ان پوسٹوں سے اربوں روپے کمایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ ڈی جی لیویز بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر شاٹ لسٹ ہونے والوں کو فوری اپنے حق میں پریس کانفرنس اور بیان دینے کی ہدایت کردی اور ڈرایا گیا کہ اگر وہ پریس کانفرنس اور بیانات نہیں دیں گے تو ان کی بھرتی کینسل ہوسکتا ہے اور پیسہ بھی واپس نہیں مل سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں