نوشکی میں شاہراہ بند کرنے پر بی این پی کے ضلعی رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج
نوشکی (این این آئی ) بلو چستان نیشنل پارٹی کی کال پر روڈ بلاک کرنے پر بی این پی کے ضلعی صدر سمیت دیگر رہنما?ں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر دیا۔ بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر وڈھ کی مخدوش صورتحال کیخلاف نوشکی اسٹیشن کے مقام پر مرکزی شاہراہ بلاک کرنے پر بی این پی کے ضلعی صدر میر بہادر خان مینگل، سینٹرل کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی، صادق علی جمالدینی، میر صاحب خان، ماما شعیب جمالدینی، نیک محمد و دیگر نامعلوم افراد کیخلاف ایس ایچ او نوشکی کے مدعیت میں ایف آئی آر درج کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


