مستونگ خودکش دھماکہ،صدر و نگراں وزیر اعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹیاورنگران وزیراعلی بلوچستان سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے مستونگ خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑسمیت مختلف سیاسی رہنماوں نے مستونگ خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ہونے والے افسوسناک خود کش حملے کی نگراں وزیر اعظم سمیت صدر پاکستان ، نگراں وزیر داخلہ ، نگراںوزیر اعلیٰ بلوچستانسمیت سیاسی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے اور اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ نگراں وزیراعظم نے مستونگ میں دھماکے کی سخت مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام ، فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا، کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


