بلوچستان کے عوام کے نزدیک آرمی چیف کا تخریب کاری کیخلاف موقف اہمیت کا حامل ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) آرمی چیف نے فوراً بلوچستان کا دورہ کرکے بلوچستان کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ آرمی چیف نے مستونگ سانحے کے بعد جس طرح سے لواحقین کے غم میں شریک ہو کر غمگساری کی ہے اس پر بلوچستان کی عوام انکے شکرگزار ہیں۔ بلوچستان کے عوام کے نزدیک آرمی چیف کا دہشتگردی کیخلاف موقف کافی اہمیت کا حامل ہے۔ آرمی چیف کا یہ موقف کہ دہشتگردوں کیخلاف ہر محاز پر جنگ جاری رہے گی اور امن و امان کے قیام تک سکون سے نہیں بیٹھا جائے گا، خواشآئند بات ہے جس سے بلوچستان کی عوام کے دلوں میں راحت محسوس ہورہی ہے۔ بلوچستان کی عوام آرمی چیف کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور نگران حکومت یقین دلاتی ہے کہ سکیورٹی فورسز کیساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرکے بلوچستان کو ایک پرامن صوبہ بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں