بیوٹمز مسلم باغ کیمپس کے ملازمین کو بحال اور مستقل کیا جائے، فپواسا
کوئٹہ (آن لائن)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(فپواسا)پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اختیار گومرو، صوبائی صدر پروفیسر فرید خان اچکزئی اور جنرل سیکرٹری نعمان خان کاکڑ نے بیوٹمز مسلم باغ کیمپس کے ملازمین کو بحال اور مستقل نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے زائد کے عرصے سے ملازمین کے طویل مدتی کنٹریکٹ ختم ہوچکے ہیں اور بیوٹمز انتظامیہ ملازمین کی کنٹریکٹ بحال نہیں کر رہی جس کی وجہ سے دو ماہ سے مسلم باغ کیمپس میں درس و تدریس کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر ہے اور طلبا و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے انہوں نے گورنر بلوچستان، صوبائی حکومت اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے بیوٹمز انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ طلبائ و طالبات کی تعلیم اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ملازمین کو نہ صرف بحال کریں بلکہ مستقل کریں تاکہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقے کے طلبا و طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکے اس کے علاوہ انہوں نے بلوچستان کے تمام سیاسی اور سماجی حلقوں سے بھی اس معاملے میں اپنا کردار نبھانے کا مطالبہ کیا ہے۔


