فیض آباد دھرنا معاہدے میں فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے، احسن اقبال

سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ 2017 کے فیض آباد دھرنا معاہدے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے۔ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ نواز شریف 21 اکتوبرکوپاکستان آرہے ہیں، ماضی میں بھی دسمبر اور جنوری میں الیکشن ہوچکے ہیں، الیکشن کوملتوی کرنے سے بےیقینی پیدا ہوگی، الیکشن تاخیر کا شکار ہونگے تو مزید شکوک پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن وقت پرہوں، ماضی میں روایت رہی ہے کہ الیکشن اتوارکے دن ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی کی انتخابات سے متعلق اپنی اپنی رائے ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 2017 کے فیض آباد دھرنا معاہدے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کرکے شامل ہوئے۔
فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس: فریقین کو حقائق پیش کرنے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں، عدالتی حکم نامہ جاریان کا کہنا تھاکہ دھرنا معاہدے میں اُس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میں اس کے حق میں نہیں تھے کہ فیض حمید اس معاہدے پر دستخط کریں مگر فیض حمید نے اصرار کیا کہ اگر انہوں نے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تو تحریک لبیک اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں