کوئٹہ احتساب عدالت، سابق وزیر حامد خان اچکزئی اور سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کیو ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت ون نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی اور سابق ایڈمن کیو ڈی اے دلشاد خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت ون میں کیسز کی سماعت جج محمد جمشید نے کی، عدالت نے ڈاکٹر حامد اچکزئی اور دلشاد کو گرفتار کر کے 16اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔دونوں کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں عدم پیشی پر جاری کئے گئے،ڈاکٹر حامد اچکزئی پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنما ہیں، حامد اچکزئی اور دلشاد خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں بلایا گیا تھا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت ون کی جانب سے جاری نوٹسز پر دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔
Load/Hide Comments


