نائجر میں فوجی کانوائے پر حملہ، 29 فوجی ہلاک

نیامی(صباح نیوز) افریقی ملک نائجر میں فوجی کانوائے پر ہونے والے حملے میں29 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نائجر اورمالی کی سرحد کے قریب فوجی قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ کے بعد حکومت مخالفت جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس میں29 فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔حکومت نے واقعے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں