یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، جائیدادیں ضبط کر لیں جائیں گی، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی یکم نومبر سے پہلے پاکستان چھوڑ دیں ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی پاکستان چھوڑ دیں ورنہ ایکشن لیتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کر دیں گے اور ان کی پاکستان میں اگر وہ کوئی جائیداد بنا چکے ہیں تو وہ ضبط کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پاسپورٹ کے بغیر بھی غیر ملکی آتے جاتے ہیں مگر اب انہیں یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، خود بخود پاکستان چھوڑ کر چلے جائیں۔ یکم نومبر کے بعد خصوصی ٹاسک فورس جائیداد ضبطگی کا عمل شروع کرے گی۔ ملک میں 44 لاکھ افغانی موجود ہیں، جنوری سے اب تک 24 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں سے 14 افغانیوں نے کئے۔ پاکستانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں