پاکستان میں ڈالر کی قیمت بدستور نیچے گرنے لگی، انٹر بینک میں کمی برقرار

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان میں ڈالر کا بھاو¿ گرنے کا سلسلسہ ایک اور دن برقرار رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاﺅ 285 روپے 72 پیسے ہے۔ انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر ایک روپیہ 4 پیسے کم ہوئی ہے۔ رواں ہفتے دو کاروباری ایام میں ڈالر کا بھاﺅ 2 روپے 2 پیسے کم ہوا ہے اور انٹر بینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح سے ڈالر کا بھاﺅ 21 روپے 38 پیسے کم ہوچکا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاﺅ 50 پیسے کم ہو کر 286 روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں