فزکس کے نوبیل انعام کا اعلان، تین سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر نوازا گیا

واشنگٹن (آن لائن) رواں سال کے فزکس کے شعبے کا نوبیل کمیٹی نے فزکس کے نوبیل انعام کا اعلان کر دیا۔نوبیل انعام تین سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔تینوں سائنسدانوں نے الیکٹران کی ساخت پر تحقیق کی تھی۔ اس سے قبل طب کے شعبے کا ( میڈیسن پرائز ) نوبل انعام دو سائسدانوں کیٹلن کریکو اور ڈاکٹر ڈریو ویس مین نے مشترکہ طور پر جیت لیا ہے۔کیٹالین کریکو ایک ہنگرین-امریکن بائیو کیمسٹ ہیں جبکہ ڈریو ویس مین ایک امریکی ڈاکٹر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فزیالوجی یا طب کا نوبل انعام سائنس دانوں کے ایک ایسے جوڑے کو دیا گیا ہے جس نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی ویکسینز بنیں۔یہ ٹیکنالوجی وبائی مرض سے پہلے تجرباتی تھی لیکن اب دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو دی گئی ہے۔اسی mRNA ٹیکنالوجی پر اب دیگر بیماریوں اور یہاں تک کہ کینسر کے لیے بھی تحقیق کی جا رہی ہے۔سائنسی دنیا کے سب سے باوقار انعامات میں سے ایک انعام کا انتخاب سویڈن کی کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل یونیورسٹی کی نوبل اسمبلی نے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں