کوئٹہ کے 78 فیصد لوگ مفت پانی پی رہے ہیں، میٹر لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، واسا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صارفین کے ذمے واجب الدا رقم ڈیڑھ ارب روپے سے تجاوز کرگئی، واسا حکام۔ واسا نے کوئٹہ میں نادہندگان صارفین کے کنکشن کاٹنے کی مہم شروع کردی۔ اس حوالے سے واسا حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر کے صرف 22 فیصد لوگ پانی کے بل ادا کررہے ہیں، 78 فیصد لوگ پانی کا بل ادا کیے بغیر مفت میں پانی پی رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کوئٹہ میں پانی کے میٹر لگانے کا پروجیکٹ شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


