بختاور بھٹو زرداری کا مقبول میک اپ برانڈ ’ہدی‘ کی بانی کو آموں کا تحفہ

پاکستان میں آموں کا سیزن شروع ہوتے ہی آم پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں اور آم اپنے چاہنے والوں کوبطور خاص تحائف کے طور پر بھی دیے جاتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادری بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ اور میک اپ برانڈ ’ہدی‘ کی شریک بانی مونا قطان کو آموں کا تحفہ بھجوایا گیا جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

انہوں نے میک اپ آرٹسٹ کو سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار میں موجود اپنے فارم کے آم بھجوائے اور انہیں خصوصی طور پیک کرواکر کریٹوں پر بلاول ہاؤس کا لیبل بھی لگوایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں