پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 شدت پسند ہلاک
پشاور: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق شدت پسند علاقہ غازی آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے جس کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا۔
حکا م کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے دوران شددت پسندوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 شددت پسند مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ شددت پسندو سے 4 کلاشنکوف، 6 دستی بم اور سیکڑوں کارتوس بر آمد ہوئے ہیں۔
آئی جی خیبر پخنونخوا ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ شددت پسندو ں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور پولیس نے شددت پسندوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
Load/Hide Comments


