زیارت میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
زیارت (آن لائن)زیارت کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 2 جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زیارت کے علاقے پیچی کے مقام پر پتھر سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں عجب خان اور احمد جاں جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


