محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان لینڈ مافیا کا سہولت کار بنا ہواہے،چیئرمین ریونیو ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (این این آئی )چیئرمین ریونیو ایکشن کمیٹی و صوبائی صدر پٹوار ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان لینڈ مافیا کا سہولت کار بنا ہواہے اور ان کے غیر قانونی عزائم حاصل کرنے کے لئے تحصیل سٹاف پر دباو¿ ڈال رہا ہے جس کے خلاف کل سے بلوچستان بھر کے تمام تحصیل ،بندوبست اور رجسٹرار آفس بند رہیں گے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چند روز قبل اینٹی کرپشن بلوچستان نے بغیر کسی ثبوت یا محکمانہ انکوائری ہوئے بغیر دو قانونگو گرفتار کئے ان پر دباو¿ ڈالا جارہا تھا کہ (د) کے حق میں رپورٹ جاری کرو ورنہ نتیجہ بھگتنا پڑے گا اینٹی کرپشن کی بلیک میلنگ میں نہ آنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ بغیر کسی ثبوت اور محکمانہ انکواری ہوئے بغیر کیس درج کیا گیا واضیح رہے عملہ مال لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کام کرتا ہے تحصیلداور ریونیو (جوڈیشل)کورٹ جبکہ ڈی سی ، کمشنر اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اپپیلیٹ کورٹ کے تحت کام کرتے ہیںجس کی وجہ سے سیکشن 181 لینڈ ریونیو ایکٹ میں ریونیو افسر کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروئی نہیں ہو سکتی ریکارڈ میں اگر کوئی سہیون غلطی ہو تو اس کی تصیح کا اختیار بھی ریونیو کورٹ کے پاس ہے عملہ مال کا تمام عمل لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت ہوتا ہے عملہ مال کسی بھی ادارے کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ عملہ مال کے خلاف چلنے والی اس مہم کے خلاف جس کا ہاتھ ہے جلد اس کو منظر عام پر لائیں گے پٹوار ایسوسی ایشن بلوچستان کسی بھی کرپٹ اہلکار کا ساتھ نہیں دے گی لیکن غیر قانونی ایف آئی آر کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ پٹوار ایسوسی ایشن نے اس تمام معاملے کے بارے میں بی سی ایس (ایگزیکٹو ) ویلفیر ایسوسی ایشن بلوچستان کو بھی آگاہ کر دیا ہے لہذا پٹوار ایسوسی ایشن بلوچستان صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتی ہے کل سے بلوچستان بھر کے تمام تحصیل ،بندوبست اور رجسٹرار آفس بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں