عمرے کی آڑ میں انٹرنیشنل بھکاریوں کا گروپ سعودی عرب روانگی سے قبل گرفتار
لاہور(صباح نیوز)ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے 4افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں 2مرد اور 2خواتین بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2خواتین اور 2مرد شامل ہیں، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکے ہیں،گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا، اور بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ سب ایجنٹ کو دینا تھا۔ ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔


