جاپان 6.1شدت کے ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا

ٹوکیو(صباح نیوز)امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان کے آئیزو جزائر میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30بجے کے قریب آیا جس کی گہرئی 10کلومیٹر کی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق اسی وقت ٹوریشیما جزیرے کے سمندر میں 6.3شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں