حب میں گودام سے بھاری مقدار میں چھالیہ سمیت غیر ملکی سامان برآمد
حب (نمائندہ انتخاب) پولیس کی کاروائی گودام سے بھاری مقدار میں غیر ملکی چھالیہ ماوا ،گٹکا اور سیگریٹ برآمد ، اسمگل اشیاکی مالیت 16کروڑ 93لاکھ روپے بنتی ہے،تفصیلات کے مطابق حب پولیس نے ایک وفاقی ادارے کی معاونت سے اشوک پمپ کے عقب میں امارات سٹی سکیم میں واقع ایک گودام میں چھاپہ مار کاروائی کی جس میں بھاری مقدار میں غیر ملکی چھالیہ ماوا گٹکا اور سگریٹ برآمد کر لئے گئے،کاروائی میں بھارتی گٹکا 773 تھیلے 12 کروڑ 75 لاکھ روپے، 12,740 کلو گرام وزنی سپاری، 3 کروڑ 82 لاکھ روپے اور سگریٹ (میلانو اور پائن برانڈ)کی مقدار 120,000 سگریٹ 36 لاکھ روپے برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ جبکہ ضبط کئے گئے اسمگل شدہ سامان کی مالیت16کروڑ93لاکھ روپے ہے تاہم توجہ طلب بات یہ ہے کہ چھاپہ مار کاروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاجاسکی بتایا جاتا ہے کہ کاروائی میں ضبط کیا گیا اسمگل شدہ مال کسٹم کے حوالے کردیا گیا ہے۔


