جلاؤ گھیراؤ مقدمات، خدیجہ شاہ کی ضمانت کی 2 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلا ؤگھیرا ؤکے دو مقدمات میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی ضمانت کی 2 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 10 اور 11 اکتوبر کو ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کی ایک ضمانت تھانہ گلبرگ جبکہ دوسری ضمانت تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں دائر ہے۔
Load/Hide Comments


