آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،تین بچوں سمیت4 افراد ہلاک
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ایمرجنسی سروس کے مطابق کھلے میدان میں گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھا دیا تاہم کوئی زندہ نہیں بچ سکا ۔ ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
Load/Hide Comments


