تحصیل تمپ ومند میں خودساختہ بجلی بحران اور6 روز سے بجلی بندش بدترین ظلم وناانصافی ہے،مینامجید بلوچ
تربت(یو این اے)تحصیل تمپ ومند میں خودساختہ بجلی بحران اور6 روز سے بجلی بندش بدترین ظلم وناانصافی ہے،تنگ آکر مند کی عوام 10اکتوبرکو ڈی بلوچ روڈ پر دھرنا دینے کا فیصلہ اس دھرنے کی حمایت اوردھرنا میں شامل ہوجا?نگی۔ان خیالات کااظہار مند بلوچستان کی معروف سیاسی وسماجی رہنما مینامجید بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاہے۔انہوں نے کہاہے کہ اسلام آباد میں موجود واپڈا کے بہرے اور گونگے وزیر اور بیوروکریٹ کو احساس ہی نہیں کہ ملک کے سرحدی اورجنگ زدہ تحصیل تمپ ومند پچھلے 15سالوں سے کن مشکلات اورحالات سے دوچار تھے۔ابھی پانچ سالوں سے حالات نارمل ہورہے ہیں لوگ اپنی زندگی اورخوشیوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔تو پھر سے ہمیں بنیادی ضروریات سے محروم رکھ کر عوام و علاقے میں مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔ مند کی عوام کو پچھلے چھ روز سے بجلی سے محروم رکھا گیا ہے،جب علاقے میں مکمل بجلی نہیں دی جاتی ہے تو پھر ہم علاقے کے معتبرین ومعززین اپنے لوگوں کو کیسے بل جمع کرنے کیلئے راغب کرسکتے ہیں ،اسلئے 24گھنٹوں کے دوران کم از کم 18 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے اگر نہ علاقہ کے عوام پرامن احتجاج ودھرنا دینے پر مجبورہونگے اورانشائ اللہ 10اکتوبرکو تربت میں ڈی بلوچ شاہراہ پر عوامی دھرنا میں بھرپورشرکت کرونگی اور تمپ ومند کی خواتین سمیت تمام غیورعوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔


