کوئٹہ،سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مارے جانے والے شخص کی شناخت ہوگئی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک مشتبہ شخص کی شناخت ہو گئی ، وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کےایک ٹویٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نےگزشتہ دنوں ہزار گنجی کوئٹہ میں دو افراد کو مقابلے میں مارنے کا دعوی کیاتھاان میں سےایک کی شناخت محمد یوسف نیچاری کےنام سےہوئی ہے جنہیں نے رواں سال 26 آگست کو نیچاری آباد کلی بڑو سے جبری لاپتہ کیاتھا۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ افراد کوئٹہ میں تخریب کاری کے منصوبے سے داخل ہوئے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کیطابق مارے جانیوالے مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
Load/Hide Comments


