دکی، تحصیل لونی کے جنگلات میں آگ لگ گئی
دکی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل لونی کے علاقے تمبیل پہاڑ کے جنگلات میں آگ لگ گئی ۔کلی مرجانزئی اور کلی جعفر ولیانی کے قریب واقعے مشہور پہاڑ تمبیل میں پلوس ، کیکر اور دیگر جنگلات میں گزشتہ شب سےآگ لگی ہوئی ہے ۔ تمبیل پہاڑ بہت ہی طویل اور دشوار پہاڑ ہے جس کے قریب کوئی آبادی موجود نہیں ہے۔ جنگلات میں لگے اگ کے شعلے رات کے وقت دور دور تک دیکھے گئے ۔اے سی لونی اور اے سی دکی کی سربراہی میں لیویز فورس اور ریسکیو ٹیمیں آگ کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر روانہ ہوگئے ہیں ۔
Load/Hide Comments


