مولانا شیرانی کی قیادت میں وڈھ جانے والے جرگے کو خضدار میں انتظامیہ نے روک لیا

کوئٹہ (یو این اے) اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانامحمدخان شیرانی کی قیادت میں وڈھ جانے والی جرگہ کو روکنے کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی ،جرگے کی مینگل قبیلے کے سربراہ سرداراسد اللہ مینگل اور سرداراخترجان مینگل سے ملاقات ،صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ گزشتہ روز اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانامحمدخان شیرانی اور حاجی احمد خان غبیزئی کی قیادت میں ایک جرگہ وڈھ روانہ ہوا جہاں خضدار کے مقام پر خضدار انتظامیہ کی جانب سے امن مذاکرات کیلئے روانہ ہونے جرگہ کو روک دیا ہے جرگہ وڈھ میں جاری کشیدگی اور سردار اختر مینگل اور شفیق الرحمان مینگل کے درمیان صلح کرنے کیلئے گیا ہے۔اس موقع پر حاجی احمد خان غبیزئی نے کہاکہ ہمارے راہ میں خضدار انتظامیہ روکاٹیں حائل کررہی ہے راستہ صاف ہے اور ہمیں فریقین سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے ہماری دو فریقین سے بات چیت ہوئی ہے اب ہم نے سردار اختر جان مینگل سے ملنے جانا ہے انہوں ہمیں دوپہر کو کھانے پر مدعو کر رکھا تھابعدازاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرگے کو جانے کی اجازت دے دی گئی اورمولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں جرگے نے کوٹ مینگل وڈھ میں سردار اختر جان مینگل اور سردار اسد جان مینگل سے ملاقات کی ،ملاقات میں ایک فریقین کی جانب سے تحفظات اور خدشات سنے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں