گوادر جیپ ریلی کا انعقاد، کمشنر مکران کی زیر صدارت انتظامات کا جائزہ اجلاس
گوادر (آن لائن)کمشنر مکران سعید احمد عمرانی نے کہا ہے کہ گوادر جیپ ریلی کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور نوجوان میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ یہاں پر سیاحت کو فروغ ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں ڈپٹی کمشنر آفس گوادر کے کانفرنس ھال میں پانچویں گوادر آف روڑ ریلی کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی سمیت ضلع کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر مکران کو گوادر جیپ ریلی سے متعلق تفصیلی بریفگ دی گئی جن میں انتظامات اور سیکورٹی سمیت دیگر مختلف امور شامل تھے اجلاس میں سی ای او گوادر جیپ ریلی طلحہ رئیس اقبال نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو شروع ھونے والی جیپ ریلی میں پہلی مرتبہ موٹر سائیکل ریس کو بھی شامل کیا گیا ھے جبکہ گوادر جیپ ریلی میں 16بین الاقوامی موٹر ریسرز ،80 مقامی موٹر ریسرز10 خواتین موٹر ریسرز70 مقامی گوادر بائیک ریسرز 30 ٹریل بائیک ریسرز 5، بین الاقوامی بائیک ریسرز شرکت کریں اجلاس میں کمشنر مکران نے گوادر جیپ ریلی کے اب تک کی تیاریوں اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا گوادر آف روڑ ریلی سال کا میگا ایونٹ ہے شاندار انتظامات اور فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کرنے کی ھدایت کی اجلاس میں بتایا گیا ھے کہ گوادر جیپ ریلی کے لیے 250 کلومیٹر طویل ٹریک کا کام مکمل ہوچکا ہے جو کہ ریت کے چٹانوں، سمندر کے ساحل اور پہاڑی سلسلے سے گزرتا ہوا یہ ایک خوبصورت اور منفرد ٹریک ہے جو ریسرز کو اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس موقع کمشنر مکران نے کہا کہ آف روڈ ریلی ملکی، غیر ملکی اور مقامی سطح پر بڑے تعداد میں ریسرز شامل ہورہے ہیں جس کی بدولت اس میگا ایونٹ کو ملکی و غیر ملکی اور مقامی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔ اور ایونٹ کے موقع پر گوادر شہر باہر سے آنے والے ہزاروں سیاحوں کی میزبانی کریگا جو کہ ایک مثبت کاروباری سرگرمی کے ساتھ ساتھ یہاں کی کلچر، سیاحت کے فروغ اور پرامن ماحول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اجلاس میں کمشنر مکران نےاب تک کے انتظامات سے متعلق اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی تاکہ سال کی سب سے بڑی ایونٹ کی شاندار انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے اور مقامی ریسرز کی حوصلہ افزائی کی جائیگی تاکہ انکی شمولیت زیادہ سے زیادہ ہو اور تمام کٹیگریز میں کامیابی کو اپنے نام کرسکیں اجلاس میں کمشنر مکران ڈویڑن سیعد احمد عمرانی نے کہا کہ گوادر سیر تفریحی کیلئے قدرتی طور پر ایک پرکشش مقام رکھتی ھے اور گوادر جیپ ریلی کا مقصد علاقے میں سیرو سیاحت کو فروغ دینا ہے۔


