جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہوگا

لاہور(صباح نیوز) 9مئی کو جناح ہاؤس حملہ اور جلا ؤگھیرا ؤمیں ملوث افراد کا ٹرائل جیل میں ہوگا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل ٹرائل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق جناح ہاؤس حملہ سمیت 9مئی کو عسکری ٹاؤر،تھانہ شادمان جلا ؤگھیرا ؤمقدمات کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔ اسپیشل پراسکیوٹر سید فرہاد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ اور جلا ؤ گھیراؤکا ٹرائل جیل میں کیا جائے گا، چالان عدالت میں جمع ہوچکا ہے۔ جناح ہاؤس مقدمے کا ٹرائل ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں