کیسکو کی نادہندگان کیخلاف کارروائی، 473 کنکشنز منقطع، 2 کروڑروپے کی ریکوری

کوئٹہ (این این آئی) وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروںاور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے کاروائیاں جاری ہے اور اس سلسلے میں کیسکو کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے پیرکے روزبھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی اور مغربی بائی پاس پر سرویلنس ٹیم نے چھاپہ کے دوران ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے والے واٹر سپلائی اسکیم کے 3ٹرانسفارمرزا±تاردئےے جبکہ بلوچستان یونیورسٹی میں 12شنٹ میٹرز ا±تاردئےے نیز ڈٹیکشن کی مدمیں 5لاکھ 61ہزارروپے وصول کئے گئے،اسی طرح سرویلنس کی ٹیم نے نائٹ چیکنگ کے دورا ن سورج گنج بازارمیں سوک سینٹر پلازہ میں ایک بورنگ جوکہ غیر قانونی طورپر ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہے تھے ا±ن کے کنکشن منقطع کردئےے جن کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ اس کے علاوہ نواںکلی، مری آباد، جناح روڈ،گرین ٹاون، کاسی روڈ،سیٹلائٹ ٹاون,سمنگلی روڈ، اے ون سٹی اور ہزارگنجی کے علاقوںسے 74 شنٹ کئے گئے میٹرزا±تاردئےے جن پر ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے چارج کئے گئے نیز کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں نادہندگان 96کنکشنز منقطع کردئےے جن میں گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین شامل ہیں نیز کارروائی میں بقایاجات کی مد میںمجموعی طورپر44لاکھ روپے کی ریکوری بھی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل کے علاقوں میں کارروائی کے دوران ڈیرہ مرادجمالی سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزا±تاردئےے جبکہ اوستہ محمدمیں 4بجلی چوروںکے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس تھانہ میں درخواست جمع کرادی گئیں۔ اس دوران سبی سرکل کے مختلف علاقوں سے 64نادہندگان کے کنکشن بلوںکی عدم ادائیگی پر مقطع کردئےے گئے جبکہ نادہندگان سے 29لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی نیز جرمانہ کی مدمیں 4لاکھ 80ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔ علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل کے علاقوں میں کارروائی کے دوران لورالائی سٹی، ڑوب، زیارت،بارکھان، کوہلوسے77 نادہندگان کے کنکشنزمنقطع ا±تاردیئے گئے جبکہ چمالنگ سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرزا±تاردئےے جبکہ، نیز اس دوران مختلف علاقوں سے ریکوری کی مدمیں نادہندگان سے41لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشین کی مدمیں 4لاکھ 40ہزارروپے وصول کیئے گئے۔اسی طرح کیسکوپشین سرکل کے مختلف علاقوںمیں کارروائی کے دوران 69گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئےے جبکہ چمن ، پشین اور یاروسے نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر ا±تاردئےے گئے اسکے علاوہ پشین اور چمن سے 7بجلی چوروںکو گرفتاربھی کرلئے گئے نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں35لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ 80ہزارروپے وصول کرلے گئے۔ دریں اثنائ خضدارسرکل کے مختلف علاقوںسے نادہندگان کے119کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے اورناہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 26لاکھ روپے وصول کئے گئے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 6لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔اسکے علاوہ کیسکومکران سرکل کے مختلف علاقوں میں بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر48نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع جبکہ بقایاجات کی مدمیںنادہندگان سے10لاکھ روپے وصول کیئے گئے۔اس کے علاوہ تربت کے علاقہ سے ایک نادہندہ ٹرانسفارمربھی عدم ادائیگی پر ا±تار دئےے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) کی ہدایات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروںاورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہےں۔ لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام صارفین بالخصوص زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈ بھی فوری طورپر ہٹادیں اورایسے کنکشنزکو ریگولرائز کروانے کےلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویڑن میں نئے کنکشن کے حصول کےلئے درخواست دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں