اوتھل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عملے کا مستحق خواتین کیساتھ ناروا سلوک

اوتھل(آن لائن)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اوتھل آفس میں رجسٹریشن کیلئے آنیوالی خواتین کیساتھ عبدالصمد نامی شخص کا ناروا سلوک قابل مذمت عمل ہے، اس شخص نے گزشتہ دنوں ہمارے علاقے کی خواتین سے بدتمیزی کی ہے،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اس بدتمیز شخص کیخلاف سخت کارروائی کرے.ان خیالات کا اظہار سابق جنرل کونسلر عبدالرشید کلمتی نے ارمابیل پریس کلب اوتھل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس اوتھل میں مستحق خواتین کیساتھ عملے کا ناروا سلوک قابل مذمت ہے،BISP آفس اوتھل میں اوتھل سمیت لاکھڑا کے نواحی علاقوں سے اس شدید گرمی میں خواتین رجسٹریشن کیلئے بڑی تعداد میں آتی ہیں لیکن ان خواتین کیساتھ عبدالصمد نامی شخص کا روایہ انتہائی تضحیک آمیز ہے اکثر اس شخص کی شکایات موصول ہوئی ہیں گزشتہ دنوں بھی یونین کونسل کہنواری کی خواتین کیساتھ اس اخلاق سے آری شخص نے بدتمیزی کی ہے،جس کی میں مذمت کرتا ہوں،ہم قبائلی لوگ ہے علاقے کی خواتین بڑی مجبوری کیساتھ گھر کی دہلیز پار کرتی ہے اور آفس میں غریب عورتوں کیساتھ بدتمیزی کی جائے یہ ہم سے برداشت نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل اور BISP کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بی آئی ایس پی اوتھل آفس سے اس اخلاق سے آری شخص کیخلاف کارروائی کی جائے اور یہاں سے اسکا فوری تبادلہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں