اسرائیل کی غزہ پرچوتھے روز بھی بمباری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 704 تک پہنچ گئی

غزہ (صباح نیوز) اسرائیل کی غزہ پر بمباری چوتھے روز میں داخل ہو گئی،شہید فلسطینیوں کی تعداد 704تک پہنچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کی اسرائیل میں کارروائی اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری چوتھے روز میں داخل ہو گئی۔تازہ بمباری سے مرنے والوں میں عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 14 اور دوسرے خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں، اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 704 ہو گئی جبکہ 3800 زخمی ہیں اور اس دوران ایمبولینسز اور طبی عملہ بھی اسرائیل کے نشانے پر ہے۔ رپورٹس کے مطابق بجلی اور جنریٹرز کے لیے فیول کی کمی کے باعث ہسپتالوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کے گنجان آباد علاقوں میں اندھا دھند بمباری سے 2 صحافی بھی شہید ہو گئے ہیں۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہو کر سکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں