سیاست میں تنگ نظری آتی ہے، وہاں پر غیر سیاسی قوتیں ابھرآتی ہیں، میر اسرار زہری
خضدار (بیورورپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری سے انکے رہائشگاہ زہری حویلی میں جمعیت علمائ اسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل کی ملاقات ملاقات میں بلوچستان خاص طورپر جھالاوان کے سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اس موقع پر آنے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کے ساتھ قربت اور اتحاد کے حوالے سے گفتگو ہوئی دونوں رہنماو¿ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی جماعتیں بلوچستان کے وسیع مفاد کے تحت الیکشن میں حصہ لے اسی تناظر میں سیاسی اتحادیں بننی چاہیئے سیاست میں دوراندیشی وسعت نظری اہم عنصر ہے جہاں سیاست میں تنگ نظری آتی ہے وہاں پر غیر سیاسی قوتیں ابھرآتی ہے جنکا ایجنڈا سیاسی ماحول کو پراگندہ کرنا ہوتا ہے کیونکہ ان لوگوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہوتا ہے نہ یہ لوگ وطنی اور قومی وڑن رکھتے ہیں ان کا مطمع نظر کوئی سیٹ جیتنا ہوتا ہے جس کے حصول کیلئے وہ تمام تر اخلاقی حدیں پارکرتے ہیں۔ اسی طرح سے وہ جیتنے کے بعد سیاسی روایات و اقدارکو روند کر سیاسی فضائ کو گندلا کردیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ضروری ہے کہ اس لئے متعبر سیاسی جماعتیں اپنے اندر وسعت نظری پیدا کریں جہاں پرجس جماعت کی مینڈیٹ ہے اسکو تسلیم کیا جائے ایسی سیاسی اتحادیں تشکیل دی جائے جو علاقہ کی روایات اور سیاسی مستقبل پر خوشگوار اثرات چھوڑدیں۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان اس طرح کی سیاسی ملاقاتیں ومشاورتیں وقتا فوقتا کرنے پر اتفاق ہوئی اور اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے دیگر صوبائی وعلاقائی رہنماو¿ں کو شامل کرنے اور ان سے کردار ادا کرانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔ میر اسراراللہ خان زہری نے مولانا محمدصدیق مینگل کے اعزاز میں پرتکلف عصرانہ دیا۔ اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر مراد مینگل,ضلعی آرگنائزر خضدار, چیئرمین منیراحمد زہری, سابق صدر سردارمحمد نواز چھانگا, جنید مراد مینگل ودیگر پارٹی رہنمائ موجود تھے۔


