کراچی،شاہ فیصل کالونی میں چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس دوران پیش آیا جب 2 منزلہ عمارت پر تیسری منزل کی چھت ڈالی جا رہی تھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 1 اور شخص کی لاش نکال لی گئی ہے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے جبکہ زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے 3 افراد زیرِ علاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے، حادثے کی جگہ پر رش کے باعث ریسکیو اہل کاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشینری طلب کی گئی ہے۔واقعے کے عینی شاہد مزدور مولا بخش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 3 دن سے اس عمارت میں کام کر رہے تھے، 8 سے 10 مزدور عمارت میں کام کر رہے تھے۔مولا بخش کا کہنا ہے کہ اب بھی ہمارے دیگر افراد عمارت میں دبے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں