صحافی زبیر بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے:گوادر پریس کلب

گوادر:گوادر پریس کلب کے سابق صدر بہرام بلوچ نے کوئٹہ میں روزنامہ انتخاب کے رپورٹر کی طلباء کے مظاہرے کی رپورٹنگ کے دوران گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ کوئٹہ پولیس گردی سے طلباءسمیت صحافی بھی محفوظ نہیں،انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی گرفتاری آزادی صحافت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرکے عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے کی مذموم کوشش ہے انہوں مطالبہ کیا کہ گرفتار رپورٹر زبیر بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں