ِِصحافی کی گرفتاری پولیس کی بوکھلاہٹ ہے، تربت پریس کلب
تربت: تربت پریس کلب نے کوئٹہ میں روزنامہ انتخاب کے رپورٹر زبیربلوچ کو کوریج کے دوران گرفتارکرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کوئٹہ پولیس کی بوکھلاہٹ کانتیجہ قرار دیا، تربت پریس کلب کے ترجمان نے کہاکہ زبیربلوچ کو فوری طورپر باعزت رہاکیاجائے، کوئٹہ میں طلباء تنظیموں کے احتجاج کی کوریج کے دوران رپورٹر زبیربلوچ کی گرفتاری اوران پر تشدد آزادی اظہاررائے کے منافی اقدام ہے، اس طرح کے حربوں کامقصد میڈیا کو حق وسچ کی کوریج سے روکناہے مگر اس طرح کے حربے کسی صورت کارگرنہیں ہوسکتے۔
Load/Hide Comments


