بلوچستان کے گلی محلوں میں پیٹرول کی فروخت تباہی کا باعث بن سکتی ہے، نجی پیٹرولیم کمپنی

کوئٹہ (آن لائن)نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی سے نجی پٹرولیم کے کنٹری منجیر سید محمد حسنین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے وزیر داخلہ کو بلوچستان میں نجی پٹرولیم جو گلی محلوں میں احتیاطی تدابیر کے بغیر پٹرول فروخت کر رہے ہیں جس سے کوئی بڑا حادثے پیش آیا سکتا ہے جس سے مقامی آبادی میں بڑی پیمانے پر تباہی پھیلا سکتی ہیں جس پر میر زبیر جمالی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوے متعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ ایسے پٹرولیم فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ مستقبل کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔ ملاقات میں عمران بٹ و دیگر نے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں