امریکا تل ابیب کی فوجی امداد جاری رکھے گا، بائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم سے گفتگو

واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاﺅس نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فون امریکی حمایت کی تفصیلات کی وضاحت کی جو پہلے ہی اسرائیل پہنچ چکی ہے۔ امریکا کی طرف سے فوجی امداد اسرائیل کو جاری رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہا?س نے کہا کہ بائیڈن نے نیتن یاہو کو سمجھایا کہ مشرقی بحیرہ روم میں دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز کو بھیجنے کے علاوہ امریکا نے گولہ بارود، آئرن ڈوم میزائل اور دیگر دفاعی سازوسامان کی بڑی مقدار اسرائیل کو روانہ کی ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے بدھ کو اعلان کیا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ سے فون پر بات کی۔ انہوں نے اسرائیلی ہم منصب کو یقین دلایا کہ امریکا تل ابیب کی فوجی امداد جاری رکھے گا۔امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹن نے فلسطینی حماس تحریک کے حملے کے تناظر میں اسرائیل کے لیے مستقل امریکی حمایت اور امداد کی تجدید کے لیے گیلنٹ سے رابطہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں