کوئٹہ ،سرکاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ(یو این اے )نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر آمیر محمد خان جوگیزئی کی ہدایات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے سینئر ڈرگ انسپکٹر سرورخان کاکڑ نے عالمو چوک کوئٹہ پر واقع میڈیکل سٹور سے بڑی مقدار میں سرکاری مہر شدہ ادویات برآمد کئے۔ ادویات میں وغیرہ شامل تھے۔ ادویات سرکاری قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ کاروائی کے دوران سینئر ڈرگ انسپکٹر حافظ محمود حسن بھی موجود تھے۔وضاحت کرتے ہوئے سینئر ڈرگ انسپکٹر سرورخان کاکڑ نے کہا کہ سرکاری ادویات، غیرمعیاری اور غیر قانونی ادویات بیچنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں