امریکا طالبان معاہدہ،سلامتی کونسل نے توثیق کر دی
نیویارک,اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا اور افغان طالبان معاہدے کے درمیان ہونے والے معاہدے کی توثیق کر دی۔امریکا نے طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے توثیق کے لیے قرارداد جمع کرائی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 29 فروری کو قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس میں طے پایا تھا کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج 14 ماہ میں مکمل طور پر نکل جائیں گی اور طالبان امریکی اور غیر ملکی افواج کو نکلنے کا محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔قرارداد میں معاہدے کو کامیاب بنانے کے لیے افغان فریقین کے ارادوں اور جامع سیز فائر کو بھی سراہا گیا ہے۔اس کے علاوہ قرارداد میں امن عمل یقینی بنانے کے لیے انٹرا افغان مذاکرات پر بھی زور دیا گیا ہے
Load/Hide Comments