وقت آنے پر اسرائیل کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں، حزب اللہ

بیروت(این این آئی)لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک نے کہا ہے کہ وہ صحیح وقت آنے پر اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنے فلسطینی اتحادی حماس کے ساتھ شریک ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کوحزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے بیروت کے جنوبی مضافات میں فلسطینی حامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیتِ حزب اللہ تصادم میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنے نظریئے اور منصوبے کے تحت حصہ لیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا، ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور جب کارروائی کا وقت آئے گا تو ہم انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں