معراج مائننگ ایریا میں کانکنی اور لوڈنگ بزور طاقت بند کردی گئی ہے، ٹھیکیداروں کی پریس کانفرنس
دکی (آن لائن)معراج مائننگ کول ایریا کے پیٹی ٹھیکیداران حاجی سعید اللہ ناصر ،نیشنل لیبر فیڈریشن کے ضلعی صدر شمس خان کاکڑ ،شاہ ولی لونی ،محمد عالم بلوچ اور صدام حسین خجک سمیت دیگر نے مشترکہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معراج مائننگ ایریا گزشتہ کئی مہینوں سے بند ہے ایریے کی کانکنی اور لوڈنگ بزور طاقت بند کردی گئی ہے۔کانکنی اور لوڈنگ کی بندش کی وجہ سے پیٹی ٹھیکیداران کا کروڑوں روپے کے نقصانات ہورہے ہیں۔جبکہ ہزاروں لیبر بھی بے روزگار ہوگئے ہیں۔ہیٹی ٹھیکیداران ہیمنٹ پر پیمنٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اب کانکنی اور لوڈنگ کی شروع کرنے کی یقین دہانیوں سے تھک چکے ہیں۔جسکی وجہ سے ہم مجبورا 19 اکتوبر سے مندے ٹک پل کے مقام پر ہڑتال کرکے دکی سے کوئلے کی لوڈنگ احتجاج غیر معینہ مدت تک بند کردینگے۔اور اسکے بعد سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ لورالائی سکاوٹس کے برگیڈیئر ہمارے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لیکر ہمیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔ہم کانکنی شروع کرکے فیصلے تک کمیشن کمیٹی سمیت کسی بھی ثالث کے ساتھ جمع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہم نے پہلے بھی کمیشن کسی تیسرے فریق کو جمع کرنے کے لئے پریس کانفرنس کی تھی۔مگر ہماری شنوائی کوئی نہیں کررہا جسکی وجہ سے ہم ہڑتال اور احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ال پارٹیز اور کول ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ہڑتال میں ہمارے ساتھ تعاون کرکے شانہ بشانہ کھڑے ہوجائیں۔


