حب میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

حب (نمائندہ انتخاب) حب شہر میں مسلح ملزمان کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق نعش اسپتال منتقل کردی گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ شب حب شہر کے علاقہ اکرام کالونی گلشن لسبیلہ ڈائنو کالونی سے متصل علاقے میں اپنے گھر کے باہر بیٹھے 20سالہ نوجوان ریحان مگسی پر گلی میں داخل ہونیوالے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ واقعہ کی وجوہات کو جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں