ڈیرہ مراد جمالی میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نوجواں بحق
منجھو شوریٰ (آن لائن) پولیس تھانہ منگولی کے حدود میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش فائرنگ سے 14سالہ عبدالباسط مینگل شدید زخمی ملزمان موقع سے فرار زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ، پولیس تھانہ شہید نذیر عمرانی (منگولی)کے حدود قیدی شاخ پٹھان ڈپ کے مقام پر سر شام رہزنوں نے 14سالہ عبدالباسط ولد غلام قادر باجوزئی مینگل سے 125موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی نہ رکنے پر راہزنوں نے فائرنگ کر کے معصوم عبدالباسط کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے فائرنگ کی آواز پر علاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے لواحقین نے نعش کو منگولی تھانہ کے سامنے قومی شاہراھ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ ایس پی نصیرآباد کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج کو ختم کردیا گیا۔


