نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرانے کیلئے حکومت بلوچستان اور بیوٹمز کے درمیان معاہدہ

کوئٹہ (آن لائن) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی ، بیوٹمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ ، بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طاہر رشید نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنا چاہئے۔ محکمہ اطلاعات بیوٹمز اور بی آر ایس پی کے درمیان باضابطہ ایم او یو سائن کرلیا گیا جس سے صوبے کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی کی تربیت جس میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سمیت دیگر حوالوں سے تربیت دی جائے گی اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اس ایم او یو سے صوبے کے نوجوانوں کو آئی ٹی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس سمیت دیگر حوالوں سے فنی تربیت فراہم کی جائے گی اس کے لئے بی آر ایس پی اور بیوٹمز دونوں ادارے اپنا کردار ادا کریں گی ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور صوبے کی بہتری کے لئے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی تربیت اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بلوچستان کے لئے کام کرسکیں اس موقع پر بیوٹمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ آج ہم بیوٹمز کے وڑن کے مطابق محکمہ اطلاعات بلوچستان کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو آرٹیفشل انٹیلی جنس آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی فنی تربیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان رضا کارانہ طور پر سافٹ ویئر کا کام کرتے ہوئے 1000 سے 1200 ڈالر کما رہے ہیں اس ایم او یو سے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور اسکلز کو بڑھانے میں مدد ملے گی کیونکہ آنے والے وقت میں بلوچستان کو آگے لے جانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس اور آئی ٹی کی ضرورت ہوگی اس وقت ہمارے نوجوان بلوچستان کے حوالے سے زراعت پانی اور ڈیزاسٹر سمیت مختلف شعبوں میں ریسرچ کررہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انرجی کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے اس سے آنے والے وقت میں بہت فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر بی آر ایس پی کے سی ای او ڈاکٹر طاہر رشید نے کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات کا آئیڈیا تھا جس کو آج ہم حتمی شکل دے رہے ہیں اس کے تحت ہمیں اپنے نوجوانوں کو جدید تربیت فراہم کرکے ان کی ماہرانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور اس منصوبے سے شہری سمیت دیہی علاقوں میں رہنے والے نوجوان بھی مستفید ہوں گے کیونکہ ان کے پاس وسائل اور رسائی کا فقدان ہوتا ہے لیکن اس ایم او یو کے سائن ہونے سے انہیں گا?ں میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ شروع میں چیلنجز ہوں گے لیکن ہم نے ان سے نبرد آزما ہوکر آگے بڑھنا ہے اور بیوٹمز کو ملک بھر کی طرح دنیا میں بھی ایک اچھا ادارہ موجود ہونے کا یقین دلایا ہے ہم نے اپنے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ لوگوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کراکر صوبے اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں