اسرائیل کی جانب سے اسپتال حملے میں 5 سو اموات غیر انسانی فعل ہے، روس

ماسکو (انتخاب نیوز) روس نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کو جرم اور غیر انسانی فعل قرار دے دیا۔ روسی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر حملے اور اس کے نتیجے میں 500 ہلاکتوں کو غیر انسانی فعل اور جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر اسرائیل اس حملے میں ملوث نہیں ہے تو وہ اس کی سیٹلائٹ تصاویر لازمی جاری کرے۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اسپتال پر حملے کو ہم لازمی طور پر ہم مجرمانہ فعل کے جرم کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہ انتہائی غیر انسانی عمل ہے۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیلتی صورتحال خطے کے باہر تک پہنچ چکی ہے، یہ عالمی پیمانے پر ایک عالمی بحران ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں