وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی لال محمد کو پنشن کے چوبیس لاکھ روپے دلوادئے گئے

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار لال محمد نے درخواست دائر کی تھی کے وہ پی ایم ڈی سی کمپنی میں ملازمت کرتا تھاجو 2019 میں ریٹائر ہوگیا اس کے پینشن کے 2400000 چوبیس لاکھ جو 2019 سے کمپنی پہ بقایا ہے انہیں نہیں مل رہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کہی بار پی-ایم-ڈی-سی دفتر سے رابطہ کیا اور دفتر کے چکر لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کے پینشن کی رقم جو 2400000 بنتی ہے انہیں ادا کی جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے 2400000 چوبیس لاکھ کی رقم ان کو بزریعہ چیک ادا کردی۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں