کراچی، چھالیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ٹرک سے 5 ہزار کلو چھالیہ برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے کارروائی کے دوران 5 ہزار کلو گرام چھالیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان کے مطابق کسٹمز انٹیلیجنس نے خفیہ اطلاع پر مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ناردرن بائی پاس روڈ کے قریب ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی اور 5000 کلو گرام سمگل شدہ چھالیہ برآمد کر لی جو کہ ریت کے نیچے چھپائی گئی تھی۔ برآمد ہونے والے سامان کی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 20 ملین روپے بتائی گئی ۔حکام کے مطابق برآمد شدہ چھالیہ کے اصل مالکان اور سمگلروں کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


