ہر محکمے میں کرپشن اورگندگی ہے، شہبازگل
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے پاکستان کے ہر محکمے میں کرپشن اور گندگی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہرمحکمے میں کرپشن اورگندگی ہے اور وزیراعظم عمران خان کوایک ایک چیزٹھیک کرناپڑرہی ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے ادوار میں جعلی اسناد اور سرٹیفکیٹس پر پائلٹ بھرتی کیے، یہ شرف بھی اللہ نے عمران خان کو دیا کہ ایسے262 پائلٹس پکڑے اور انہیں سزائیں دے، پھر کہتے ہیں کہ کہاں ہے نیا پاکستان۔
Load/Hide Comments


