مجھے پاکستانی مت کہو، وقار یونس کا انڈیا میں بیان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعہ کو ہونے والے میچ کے دوران سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے بیان ‘مجھے پاکستانی مت کہو’ نے سب کو حیران کردیا۔ وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ٹی وی پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا۔ سابق پاکستانی کپتان ورلڈ کپ کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، اس کے علاوہ وہ ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں بھی شامل ہیں۔ وقار یونس نے آفیشل براڈ کاسٹرز کے پوسٹ میچ شو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اور سابق کپتان ایرون فنچ کے ساتھ تبصرہ کیا۔ پاک آسٹریلیا میچ، بھارتی پولیس نے فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا۔ تبصرہ کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ‘میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو’۔ خیال رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں اور وقار فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔ وقار یونس کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سابق کپتان کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں